Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو دبئی میں رابطہ عالم اسلامی کی پیغمبروں کی زندگی پر منفرد نمائش

انسانیت، پرامن بقائے باہم کے پیغامات کو اجاگر کیا جارہا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
رابطہ عالم اسلامی نے ایکسپو دبئی 2020 میں  پیغمبروں کی زندگیوں پر خصوصی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی نمائش ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق رابطہ عالم اسلامی نے بین الاقوامی تمدنی نمائش کے ذریعے عظیم تمدنی عالمی پیغام دیا ہے۔ پوری دنیا کے سامنے انسانیت، پرامن بقائے باہم، روا داری، محبت اور امن کے پیغامات کو اجاگر کیا جارہا ہے۔
یہ نمونہ ان شخصیات کا ہے جنہوں نے دنیا بھر کے انسانوں کی قیادت کی۔ بنی نوع انساں کی فلاح و بہبود میں اپنی زندگیاں لگائیں۔ یہ پیغمبر اور نبی تھے۔ ان کی زندگیوں کے واقعات جدید ٹیکنالوجی اورموثر طریقے سے نمائش میں پیش کیے جا رہے ہیں۔ 

پہلے مرحلے میں نمائش نے غیرمعمولی پذیرائی حاصل کی ہے۔ 

’انبیا گویا کہ آپ انہیں دیکھتے ہیں‘ کے عنوان سے نمائش اسلامی شریعت کی عظمت اور اس کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلی اخلاق کی پاکیزگی اوراسلام کے بین الاقوامی پیغام  کی جامعیت اور خوبصورتی کی ترجمان ہے۔
ایکسپو دبئی 2020 کے پہلے مرحلے میں نمائش نے غیرمعمولی پذیرائی حاصل کی ہے۔ 
نمائش کا افتتاح یکم اکتوبر2021 کو ہوا تھا۔ نمائش اپریل 2022 کے آخر چھ ماہ تک ہفتے کے ساتوں روز جاری رہے گی۔ 

نمائش کا افتتاح یکم اکتوبر2021 کو ہوا تھا۔(فوٹو عرب نیوز)

نمائش کے دوران قرآن کریم میں مذکور 25 نبیوں اور پیغمبروں کا تعارف عربی، انگریزی، فرانسیسی، عبرانی اور انڈونیشی 5 زبانوں میں کرایا جارہا ہے۔
150 سے زیادہ فلمیں مختلف زبانوں میں اس حوالے سے دکھائی جارہی ہیں۔ یادگاری تحائف اور متعدد کتابیں بھی تحفے کے طور پر بی جارہی ہیں۔ 

شیئر: