Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سپورٹ سے مصنوعی اعضا کے مراکز نے 25 ہزار یمنیوں کی مدد کی

کنگ سلمان سینٹر کے تحت مراکز چلائے جا رہے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے یمن کےعوام کو امداد فراہم کرنے کے لیے یمن کے متعدد گورنریٹس میں مصنوعی اعضا کے مراکز قائم کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ان مراکز کا بنیادی مقصد معذور مریضوں کو اعلیٰ معیار کے مصنوعی اعضا کی مفت فراہمی کے علاوہ مقامی عملے کو آلات فراہم کرنے اور مریضوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی تربیت بھی فراہم کرنا ہے۔ ان مراکز سے اب تک 25 ہزار سے زیادہ مریضوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔

یمن کے متعدد گورنریٹس میں مصنوعی اعضا کے مراکز قائم  ہیں۔( فوٹو ایس پی اے)

کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنے مارب میں چھ مرحلوں کے دوران مارب جنرل ہسپتال میں مصنوعی اعضا کے منصوبے کو نافذ کیا ہے۔
یہ مرکز اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات کے مطابق مصنوعی اعضا کو محفوظ اور فٹ کرتا ہے اور اس نے مجموعی طور پر آٹھ ہزار 132 مریضوں کو بحالی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے مقامی کارکنوں کو ملازم رکھا ہے۔
مقامی عملے کی خدمات حاصل کرنا اور انہیں برقرار رکھنا نہ صرف ملازمتیں فراہم کرتا ہے بلکہ  پائیدار افرادی قوت کی دستیابی کو بھی یقینی بناتا ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنےعمل درآمد کے چار مراحل میں عدن میں ایک مصنوعی اعضا کا مرکز قائم کرنے میں بھی مدد کی ہے۔

پروجیکٹ مصنوعی آلات کی وسیع رینج تیار کرتا ہے( فوٹو ایس پی اے)

مرکز نے ماہر آلات،عمارت کی دیکھ بھال،جسمانی بحالی کی خدمات اور مریض کے انفرادی علاج کے منصوبے بھی فراہم کیے ہیں۔
یہ پروگرام مریضوں کو ان کی روزمرہ کی زندگیوں اور انہیں ان کی برادریوں میں دوبارہ انضمام میں مدد فراہم کرتا ہے۔ مریضوں کو میڈیکل فالو اور دیگر خدمات بھی ملتی ہیں۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنے اپنے طبی اور تکنیکی عملے کی تربیت اور صلاحیتوں کو بہتر بنایا ہے اور پانچ  ہزار 979 مریضوں کو خدمات فراہم کی ہیں۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنے تعز گورنریٹ میں تین مرحلوں میں مصنوعی اعضا کا مرکز قائم کرنے اور چلانے کے لیے ایک پروجیکٹ نافذ کیا ہے۔
یہ پروجیکٹ مصنوعی آلات کی ایک وسیع رینج تیار کرتا ہے، مریضوں کے لیے جسمانی اور نفسیاتی بحالی فراہم کرتا ہے اور مریضوں کی طبی اور غیر طبی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

مریضوں کے لیے جسمانی اور نفسیاتی بحالی فراہم کی جاتی ہے( فوٹو ایس پی اے)

تعز سینٹر میں مجموعی طور ہر آٹھ ہزار 530 مریضوں نے طبی خدمات حاصل کی ہیں۔ حضرموت گورنریٹ کے سيئون منصوبے کے دو مراحل شامل ہیں۔
ان سرگرمیوں میں عمارت کی تیاری،طبی اور غیر طبی آلات کا حصول اور مرکز کو چلانے کے لیے بنیادی ضروریات کو حاصل کرنا شامل تھا۔
 دیگر مقامات کی طرح سيئون میں مصنوعی اعضا کا مرکز بھی مصنوعی آلات تیار کرتا ہے، جسمانی بحالی کی خدمات فراہم کرتا ہے اور طبی عملے کو تربیت دیتا ہے۔اس مرکز نے  اب تک تین ہزار 331 افراد کی مدد کی ہے۔

ضرورت مندوں کو خصوصی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے( فوٹو ایس پی اے)

یہ مراکز یمنی عوام کے مصائب کو کم کرنے کے لیے جامع طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعےسعودی عرب کے عزم کا حصہ ہیں خاص طور پر زخمیوں اور خصوصی ضروریات کے لیے جنہیں جدید ہیلتھ کیئر کی ضرورت ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اپنے بہت سے انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کے ساتھ یمن میں طبی شعبے کے 290 سے زیادہ منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے جو ہزاروں ضرورت مند لوگوں کو خصوصی طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

شیئر: