Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی نشریاتی اداروں کی آرگنائزیشن کا ورچول اجلاس

ڈاکٹر ماجد القصبی نے ورچول اجلاس کی صدارت کی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے منگل کو اسلامی نشریاتی اداروں کی آرگنائزیشن کی جنرل اسمبلی کا ورچول اجلاس کی صدارت کیہے۔
ڈاکٹر ماجد القصبی نے اسلامی نشریاتی اداروں کی مجلس عاملہ کے ورچول اجلاس کی بھی صدارت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اجلاس  سے خطاب میں  ماجد القصبی کہا کہ کورونا وبا نے اداروں اور ملکوں کو ایسے چیلنج دیے ہیں جن سے ماضی میں کبھی واسطہ نہیں پڑا تھا- وبا سے نمٹنے کے لیے دگنی محنت کرنی پڑی ہے۔ آگہی پیغامات کے ذریعےعوام کو خطرات آگاہ کیا اور اس سے بچاو کے طریقے بتائے گئے۔ 
انہوں نے کہا کہ درپیش چیلنجوں کا تقاضا ہے کہ وبا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ اسلامی نشریاتی ادارے ایسے اقدامات اور طریقے اپنائیں جس سے ان کے کام میں جدت آئے۔ 

ہمیں معتبر خبریں پیش کرنا اور افواہوں کا توڑ کرنا ہے(فوٹو ایس پی اے)

ڈاکٹر ماجد القصبی نے کہا کہ اجلاس ایسے ماحول میں ہورہے ہیں جب ابلاغ کا شعبہ پوری دنیا میں بدل رہے ہیں۔ بے نظیر چیلنج مسلم دنیا کو درپیش ہیں۔ 
انہوں نے تجویز کیا کہ اسلامی نشریاتی ادارے مشترکہ تصور اور اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دیں۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے آن لائن خطاب میں کہاکہ یہ اجلاس اسلامی نشریاتی اداروں کی تنظیم میں بنیادی اصلاحات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابلاغ اوراس کے وسائل میں تبدیلی سماجی رابطہ وسائل پر منحصر ہے۔ ہمیں معتبر خبریں پیش کرنا ہیں اورافواہوں نیز بدی پھیلانے والے افکار کا توڑ کرنا ہے۔ ان لوگوں سے مقابلہ کرنا ہے جو شدت پسندی، انتہا پسندی اور دہشتگردی کا پرچار کررہے ہیں۔

شیئر: