Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گاڑیوں سے سامان چوری کرنے والا غیرملکی گرفتار 

پولیس کی خصوصی ٹیم کو ملزمان تک رسائی کا ٹاسک دیا گیا تھا(فوٹو سبق) 
سعودی عرب میں ریاض ریجن پولیس نے گاڑیوں سے نجی اشیا اور قیمتی سامان چوری کرنے والے ایک غیرملکی کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس کےترجمان نے بتایا کہ ’ گاڑیوں سے قیمتی اشیا چوری ہونے کی شکایات ملنے پر کارروائی کی گئی ہے۔ پولیس کی خصوصی ٹیم کو ملزمان تک رسائی کا ٹاسک دیا گیا تھا‘۔ 
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’ ملزم انڈین شہری ہے جو گاڑیوں سے قیمتی اشیا اور سامان چوری کرکے پرانی اشیا کی دکانوں پر فروحت کردیتا تھا‘۔ 
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ملزم چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ کارروائی مکمل کرکے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔ 

شیئر: