Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں جنازے کے مصلے میں رہنما سکرینیں نصب

حرمین شریفین انتظامیہ جہاں زائرین حرم کے لیے بے شمار سہولتیں فراہم کرنے میں مصروف ہے وہاں مسجد الحرام میں جنازے کے مصلے میں بھی مختلف خدمات فراہم کر رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے جنازے کے مصلے میں گزشتہ دنوں الیکٹرانک رہنما سکرینیں نصب کی گئی ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں جنازے کے مصلے میں دن کے 24 گھنٹے خدمات فراہم کی جاتی ہیں‘۔
’مذکورہ مصلے میں ایک رہنما ہر وقت ڈیوٹی پر مامور رہتا ہے جو جنازہ وصول کرنے کے علاوہ پسماندگان کی رہنمائی کرتا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’جنازے کے مصلے میں نصب سکرینوں میں نماز جنازہ کا طریقہ اور میت کو دفنانے کے آداب کے علاوہ مصیبت پر صبر و غیرہ کے عبارتیں آویزاں کی جاتی ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’جنازے کے مصلے میں 6 الماریاں ہیں جن میں قرآن مجید کے 250 سے زیادہ نسخے رکھے گئے ہیں‘۔
’اس کے علاوہ اردو، انگریزی اور انڈونیشی زبان میں قرآن مجید اور تفسیر کے تراجم بھی موجود ہیں‘۔

شیئر: