Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وادی نجران ڈیم میں تجرباتی سائرن بجائے جائیں گے

’بارش کے موسم سے پیدا ہونے والے ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔‘ (فوٹو: سبق)
وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے کہا ہے کہ وادی نجران ڈیم میں تجرباتی طور پر سائرن بجائے جائیں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نجران میں وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کے دفتر کے سربراہ احمد آل مفلح نے کہا ہے کہ ’منگل کو تجرباتی طور پر سائرن بجائے جائیں گے لہذا رہائشیوں کو مطلع کیا جا رہا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’علاقے میں بارش کے موسم سے پیدا ہونے والے ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔‘
’علاوہ ازیں ٹھیکیدار کمپنی نے وادی نجران ڈیم اور سیلاب کی گزرگاہوں میں مرمت کا کام مکمل کر لیا ہے۔‘
’ٹھیکیدار سے کام وصول کرنے سے پہلے سائرن بجانے کا تجربہ کرکے تمام تیاریوں کی تکمیل کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔‘
 

شیئر: