Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے مارب اور البیضا پر حوثیوں کے اہداف پر مسلسل حملے

 12 فوجی گاڑیاں تباہ 110 سے زیادہ حوثی باغی ہلاک ہوئے ہیں۔(اے ایف پی)
عرب اتحاد نے منگل کو کہا ہے کہ’  یمن میں مارب اور البیضا اہداف پر حملوں کے دوران 12 فوجی گاڑیاں تباہ کردیں جبکہ 110 سے زیادہ حوثی باغی ہلاک ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب اور البیضا میں 17 ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے ہیں۔ 
یاد رہے کہ گزشتہ روز عرب اتحاد نے بیان میں کہا تھا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب میں 22 ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے۔ 
’’ اہداف پر حملوں کے دوران حوثیوں کی 16 فوجی گاڑیاں تباہ کردیں جبکہ 115 سے زیادہ حوثی باغی ہلاک ہوئے۔

شیئر: