Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع میں پبلک مقام پر لڑکیوں کو ہراساں کرنے پر نوجوان گرفتار

غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھی۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں پولیس نے بنبع میں پبلک مقام سے گزرتے ہوئے دو لڑکیوں کو ہراساں کرنے پر مقامی نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مدینہ منورہ ریجن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ینبع میں  زیر حراست نوجوان نے پبلک مقام سے گزرنے والی دو لڑکیوں کے ساتھ بدکلامی کی، اخلاق سوز فقرے کسے اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی۔
نوجوان نے اپنی اس غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھی۔
 ترجمان کا کہنا ہے کہ ینبع پولیس نے نوجوان کو ویڈیو کلپ کی مدد سے شناخت  کر کے گرفتار کر لیا۔
ملزم کو پوچھ گچھ کے بعد مدینہ منورہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: