Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پروازیں نہ کھلیں تو اقامہ اور خروج وعودہ کی مدت میں مزید توسیع ہوگی؟

ایک شخص نے سوال کیا کہ اقامہ تجدید نہیں ہوا تو کیا کِیا جائے (فوٹو اے ایف پی)
 کورونا وائرس کی وجہ سے مملکت کے اقامہ ہولڈرز کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع کے احکامات پرعمل جاری ہےـ 
اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع کے لیے ایوان شاہی کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا تھا کہ 30 نومبر 2021 تک کے  تارکین کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع کی جائےـ 
ایوان شاہی سے احکامات اس لیے جاری کیے گئے تھے کہ کورونا کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکل حالات میں کسی نہ کسی حد تک تعاون کیا جاسکےـ  
اقامہ کی مدت کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ ’کورونا وائرس کے باعث پاکستان پرسفری پابندی کے بعد اقامہ 30 نومبر تک تجدید ہو گیا، کیا ماہ رواں فلائٹس کھلنے کی امید ہے۔ اگر پروازیں نہیں کھلتیں تو اقامہ اور خروج وعودہ کی مدت میں مزید توسیع ہوگی؟ 
 جوازات کا کہنا تھا کہ ایوان شاہی کی جانب سے بیرون مملکت گئے ہوئے اقامہ ہولڈرز کے خروج وعودہ اور اقاموں کی مدت میں مفت توسیع کے احکامات 30 نومبر2021 تک کے لیے جاری کیے گئے تھے جن پرعمل درآمد نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر کے تعاون سے جاری ہےـ 
جوازات کا مزید کہنا تھا کہ تارکین کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع اور پروازوں کے حوالے سے احکامات تاحال جاری نہیں ہوئے اس بارے میں احکامات جاری ہونے پرسرکاری ذرائع ابلاغ میں مطلع کیا جائے گا۔ ـ 
واضح رہے سعودی عرب میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت پاکستان سمیت متعدد ممالک سے مسافروں کے براہ راست آنے پرپابندی ہےـ  
اس حوالے سے بیرون مملکت گئے ہوئے تارکین کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کی جارہی ہے۔ تاہم براہ راست مملکت نہ آسکنے والوں کی سہولت کےلیے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی ایسے ملک میں جہاں سے مسافروں کے آنے پرپابندی نہیں وہاں 14 دن قیام کرنے کے بعد مملکت آسکتے ہیں۔
 اقامے کی مدت میں توسیع کے حوالے سے ایک شخص کا سوال ہے کہ ’میرا اقامہ 31 جولائی کو ختم ہوا بعدازاں 31 اگست تک بڑھ گیا، مگر تاحال تجدید نہیں ہوا، کیا کروں؟  

اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع کے احکامات پرعمل جاری ہے (فوٹو اے ایف پی)

اس حوالے سے سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کا کہنا تھا کہ بیرون مملکت گئے ہوئے ایسے تارکین جہاں سے مسافروں کی براہ راست مملکت آنے پرپابندی عائد ہے کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 نومبر2021 تک توسیع کردی جائے گی۔
اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع کے احکامات پرعمل جاری ہے۔ اس ضمن میں مرحلہ وار کام جاری ہے جو نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر کے تعاون سے کیاجارہا ہے۔
واضح رہے ایسے افراد جن کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 نومبر2021 تک توسیع نہیں ہوئی تو انہیں چاہیے کہ وہ انتظار کریں کیونکہ سسٹم میں مرحلہ وار توسیع کا کام کیا جا رہا ہے جیسے ہی ان کی باری آئے گی توسیع از خود کردی جائے گی۔ 

شیئر: