Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حدیدہ بندرگاہ پر فوجی آپریشن کا امکان

عدن ... یمن میں انسانی امور کے عالمی رابطہ کار جمی میکجولریک نے انکشاف کیا ہے کہ حدیدہ بندرگاہ پر بڑی فوجی کارروائی کا امکان ہے۔ حوثی باغیوںکو اسلحہ اور میزائلوں کی سپلائی روکنے کیلئے کارروائی ہوگی۔اقوام متحدہ کے عہدیدار نے توجہ دلائی کہ اقوام متحدہ حدیدہ کے سوا دیگر بندرگاہوں کو انسانی امداد کی ترسیل کے لئے استعمال کرنے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔ سعودی عرب اور دیگر پڑوسی ممالک سے بری راستوںسے امدادی سامان یمن پہنچانے پر غور کیا جارہا ہے۔ یمن میں 17ملین افراد فاقے میں مبتلا ہیں۔ اس سے قبل رپورٹ آئی تھی کہ امریکی ذمہ داران ہفتے کو وائٹ ہاﺅس میں اجلاس منعقد کرکے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر حملے کی تجویز پر غور کرینگے۔ عرب اتحاد اس سے قبل عالمی برادری سے یہ مطالبہ کرچکا ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں دیدیا جائے۔ اسکے بغیر انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی نہیں بنایا جاسکے گا۔
 

شیئر: