Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا، نیوزی لینڈ ٹیسٹ: پاکستان مخالف نعروں پر تماشائی تنقید کی زد میں

پاکستان اور انڈٰیا کے درمیان 2012 کے بعد کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی ہے۔ (تصویر: اے ایف پی)
انڈین ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوران تماشائیوں نے پاکستان مخالف نعرے لگائے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ کے پہلے دن پس منظر میں ’پاکستان مردہ باد‘ کے نعرے سنے جاسکتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تماشائیوں کی نفرت انگیز نعرے بازی پر تنقید کی جارہی ہے۔
کرکٹ پر رپورٹنگ کرنے والے صحافی ساج صادق نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی کہ کرکٹ پر توجہ دینے کے بجائے کانپور سٹیڈیم میں کچھ تماشائیوں نے پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے۔‘
انڈیا سے صارف ابھیشیک مکھرجی نے لکھا کہ ’کچھ انڈین فینز اور یہاں تک کے میڈیا بھی یہ قبول نہیں کرسکا کہ پاکستان نے بہتر کرکٹ کھیلی۔‘

ونمرا نامی صارف نے لکھا کہ میچ کے دوران اس نعرے بازی کو سال 2021 کا ’گھناؤنا ترین‘ لمحہ قرار دیا جا سکتا ہے۔

شعیب نامی صارف نے پاکستان اور انڈیا کے تماشائیوں کو مشوری دیا کہ وہ یہ نفرت انگیز نعرے بازی کی سوشل میڈیا تک محدود رکھیں کیونکہ یہ عمل کرکٹ گراؤنڈ میں قابل قبول نہیں۔
ڈینی نامی صارف نے کانپور کے تماشائیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ اپنی حب الوطنی پاکستان مردباد کے نعرے لگائے بغیر بھی دکھا سکتے ہیں۔‘

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کوئی کرکٹ سیریز دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے 2012 سے لے کر اب تک نہیں کھیلی گئی ہے۔
دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ حالیہ ٹی20 ورلڈکپ میں مدمقابل آئیں تھیں جہاں پاکستان نے انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اس ٹورنامنٹ میں انڈیا کی ٹیم سپر12 کے راؤنڈ میں ہی میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی جبکہ پاکستان اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ کر آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئی تھی۔

شیئر: