Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی یا قتل، تحقیقات شروع

میڈیکل کالج کے طالب علموں نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ ہے۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)
سندھ کے شہر لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ نوشین کاظمی کی گرلز ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
بدھ کو واقعے کے بعد کالج انتظامیہ نے گرلز ہاسٹل نمبر چار کو سیل کر دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوشین کاظمی نے خود کشی کی یا انہیں قتل کیا گیا ہے، یہ تحقیقات کے بعد واضح ہوگا۔
دوسری جانب میڈیکل کالج کے طالب علموں نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ ہے۔
طالبہ کی موت کے حوالے سے پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج ڈاکٹر گلزار شیخ نے جمعرت کو ایک بیان میں کہا ہے کہ 'نوشین کاظمی پراسرار طور پر ہاسٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی تھی۔'
ان کا کہنا تھا کہ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور کالج نے بھی انکوائری کمیٹی بنائی ہے۔
ڈاکٹر گلزار شیخ نے کہا ہے کہ مقتولہ کی پوری باڈی کا ایکسرے اور پوسٹ مارٹم کیا جائے گا تاہم موت سے متعلق اس وقت کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

شیئر: