Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں 3 سو بستروں پر مشتمل میڈیکل ٹاور کا منصوبہ

مجوزہ میڈیکل ٹاور10 منزلہ ہوگا جو 18 ہزار مربع میٹرپرتعمیر کیاجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
مدینہ منورہ میں 300 بستروں پر مشتمل میڈیکل ٹاور اور اسپتال قائم کیا جائے گا ۔ گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان کی سربراہی میں ہسپتال کی تعمیر کے لیے حتمی منصوبے پردستخط کیے گئے ۔  
اخبار 24 کے مطابق میڈیکل ٹاور اور ہسپتال کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز روڈ (سرکلر روڈ2 ) پر 18 ہزار مربع میٹر سے زیادہ بڑے پلاٹ پر تعمیر کیا جائے گا ۔  
میئر مدینہ انجینیئر فہد البلیھشی اور ڈاکٹر سلیمان الحبیب میڈیکل سروسز گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر سلیمان الحبیب نے ٹھیکے کے معاہدے پر دستخط کیے ۔  
مدینہ میونسپلٹی نے میڈیکل ٹاور کےلیے پلاٹ لیز پر فراہم کیا ہے ۔ مجوزہ ٹاور 10 منزلہ ہوگا جبکہ لیز کا عرصہ  50 برس مقرر کیا گیا ہے ۔ 
میڈیکل ٹاور اور ہسپتال میں بچوں اور بڑوں کو ایمرجنسی اور انتہائی نگہداشت کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں دل کے امراض اور آپریشن کی جدید ترین سہولتیں مہیا ہوں گی ۔ زچہ بچہ کے علاج اور آپریشن کا انتظام ہو گا ۔  
میڈیکل ٹاور مدینہ منورہ میونسپلٹی کی نئی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔ میونسپلٹی کا پروگرام ہے کہ شہر میں سرمایہ کاری کا نیا ماحول  پیدا ہو ۔
منفرد میڈیکل کمپنیوں اور اداروں کو صحت نگہداشت فراہم کرنے کےلیے ترغیبات دی جائیں تاکہ پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹرز ایک دوسرے کی شراکت سے مدینہ منورہ میں علاج کی جدید ترین سہولتیں مہیا کریں

شیئر: