Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے مارب میں فضائی حملے، 90 سے زیادہ حوثی ہلاک

اہداف پر حملوں میں 12 فو جی گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں( فوٹو اے ایف پی)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب میں حوثیوں کے عسکری اہداف اور ٹھکانوں پر 16 فضائی حملے کیے گئے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ اہداف پر حملوں میں 12 فو جی گاڑیاں تباہ اور90 سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے ہیں‘۔
اس سے قبل الاخباریہ نے عرب اتحاد کے ترجمان کے حوالے سے بتایا تھا کہ ’صنعا میں حوثی ملیشیا کے کیمپوں اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے‘۔

 

شیئر: