Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان موثر عالمی شخصیت

ریاض.... نائب ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو لائیڈز نے پیٹرول اور گیس کی سپلائی کے شعبے میں دنیا کی موثر ترین شخصیت قرار دیدیا۔ سپلائی کے شعبے میں لائیڈز ویکلی معتبر اور قدیم ترین میگزین شمار کیا جاتا ہے۔ یہ اب سے 283برس قبل 1734ءمیں شروع کیا گیا تھا۔لائیڈز نے پیٹرول اور گیس کی سپلائی کی دنیا میں مشہور ترین عالمی شخصیتوں سے متعلق تجزیاتی رپورٹ تیار کی جس میں شہزادہ محمد بن سلمان اول آئے۔ انہیں پیٹرول اور گیس کی سپلائی کے تمام مشہور گروپوں اور نامور شخصیتوںمیں اول قرار دیا گیا۔ میگزین کا کہناہے کہ کوئی بھی ادارہ اور شخصیت اوپیک کی پیداوار میں کمی کے معاہدے کے حوالے سے شہزادہ محمد بن سلمان کے کردار کا انکار نہیں کرسکتا۔۔ انکے موثر کردار ہی کی بدولت تیل کے نرخ بڑھے اور تیل منڈی میں استحکام آیا۔ علاوہ ازیں اوپیک نے سعودی عرب کے زیر قیادت اوپیک سے باہر تیل پیداکرنے والے ممالک کے ساتھ یکجہتی پیدا کرنے میں بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔

شیئر: