Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارب میں حوثیوں کے عسکری اہداف اور ٹھکانوں پر 10 فضائی حملے

حملوں میں 7 فو جی گاڑیاں تباہ اور60 سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے ہیں( فائل فوٹو ایس پی اے)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب میں حوثیوں کے عسکری اہداف اور ٹھکانوں پر 10 فضائی حملے کیے گئے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ اہداف پر حملوں میں 7 فو جی گاڑیاں تباہ اور60 سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے ہیں‘۔
اس سے قبل ایس پی اے نے عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کے حوالے سے بتایا تھا کہ ’اتحادی فورسز نے حوثیوں کے بیلسٹک میزائل لانچر کو بروقت حملہ کرکے تباہ کردیا‘۔
 ترجمان کا کہنا تھا کہ ’حوثی بیلسٹک میزائل سے حملہ کرنے والے تھے اور صعدہ میں واقع ٹھکا نے سے میزائل حملے کی تیاری کی جارہی تھی۔

شیئر: