Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوری میں 27 سفارت کار امریکہ سے واپس چلے جائیں گے: روس

ماسکو میں امریکی سفارت خانے نے اس سال غیر سفارتی ویزوں کی کارروائی روک دی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
روس کے امریکہ میں سفیر اناتولی انتونیوف نے کہا ہے کہ 27 روسی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو امریکہ سے نکال دیا گیا ہے اور وہ 30 جنوری کو وہاں سے چلے جائیں گے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق روسی سفیر اناتولی انتونوف نے سنیچر کو سولوویف کے لیے ایک کو لائیو ویڈیو انٹرویو میں کہا کہ ’ہمارے سفارت کاروں کو نکالا جا رہا ہے۔ میرے ساتھیوں کا ایک بڑا گروپ (27 افراد) اپنے اہل خانہ کے ساتھ 30 جنوری کو ہمیں چھوڑ دے گا۔ ہمیں عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے۔‘
روس نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ اس کے 100 سے زائد سفارت کاروں کو خاندانوں سمیت 2016 میں اس وقت امریکہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوئے تھے۔
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق 29 اکتوبر تک تقریباً 200 روسی سفارت کار امریکہ میں اپنی ملازمتوں پر تھے، جن میں اقوام متحدہ میں روسی مشن کا عملہ بھی شامل تھا۔
امریکی حکومت نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ روس میں امریکی مشن کا عملہ 2017 کے اوائل میں 1200 تھا جو یکے بعد دیگرے بے دخلیوں اور پابندیوں کی وجہ سے کم ہو کر 120 رہ گیا اور سفارت خانے میں نگران کی موجودگی کے علاوہ کسی بھی چیز کو جاری رکھنا مشکل تھا۔
دوسری جانب ماسکو میں امریکی سفارت خانے نے اس سال غیر سفارتی ویزوں کی کارروائی روک دی اور روسیوں کو ’بے گھر شہریوں‘کی فہرست میں شامل کیا جو دیگر ممالک میں ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

شیئر: