Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفری پابندیاں، روزانہ 10 کلومیٹر پیدل سفر، ناکارہ گاڑیاں اور پی آئی اے کے فضائی آپریشن سمیت سعودی عرب سے منتخب تصاویر

سعودی عرب سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے علاوہ کئی تصاویر بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ جس میں پاکستان سے سفری پابندوں کا خاتمہ اور کئی افریقی ممالک پر سفری پابندیوں، گرین سعودی عرب انیشیٹو کے تحت شجرکاری مہم،  مسجد الحرام کی تیسری توسیع والے حصے میں انتظامات  اور روزانہ 10 کل میٹر پیدل سفر سے متعلق تصاویر کو پسند کیا گیا۔
سعودی عرب نے مزید 7 ممالک سے پروازیں معطل کر دیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’اومیکرون کے انسداد اور وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے جمہوریہ مالاوی، جمہوریہ زامبیا، جمہوریہ مڈغاسکر، جمہوریہ انگولا، جمہوریہ سیشیلز، جمہوریہ موریشس اور جمہوریہ کوموروس سے آنے اور وہاں جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔‘
سعودی شہری جو اپنے چھوٹے بھائیوں کو پڑھائی کے ساتھ ہنر بھی سکھا رہے ہیں

سعودی عرب کے شہر الاحسا میں  سعودی شہری نے اپنے چھوٹے بھائیوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ  مکینک کا کام سکھانے کے لیے ورکشاپ میں لگا لیا۔
گرین سعودی عرب انیشیٹو کے تحت شجرکاری مہم 

تبوک میونسپلٹی نے گرین سعودی عرب انیشیٹو کے تحت شجرکاری مہم چلاتے ہوئے 150 درخت لگائے ہیں ۔  
 مسجد الحرام کی تیسری توسیع والے حصے میں انتظامات 

مسجد الحرام میں تیسری سعودی توسیع والے حصے میں بڑی تعداد میں نمازی آسانی سے عبادت کر سکیں گے۔ مختلف مصلوں کے درمیان راہداریوں کا بھی بندوبست ہے۔  
روزانہ 10 کلو میٹر پیدل سفر کرکے سکول پہنچنے والا سعودی ٹیچر

پاکستانی کمیونٹی کی شجرکاری مہم میں شرکت 

مملکت کے مختلف ریجنز میں شجر کاری کی مہم جاری ہے ـ شجر کاری مہم کو ’آئیے سرسبز بنائیں‘ کا عنوان دیا گیا ہےـقصیم ریجن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھی شجر کاری مہم میں بھرپورحصہ لیا ـ  پاکستانی سفارتخانے کے ویلفئیر قونصلر نے اپنے دیگر ساتھیوں  اور وزارت کے اہلکاروں کے ساتھ مل کرپودے لگائے ۔ 
ناکارہ گاڑیاں اٹھانے کی مہم 

الاحسا میونسپلٹی نے گزشتہ دو دنوں کے دوران شہر میں ناکارہ گاڑیاں اٹھانے کی مہم چلائی ہے ۔  
پہلی منزل سے صرف طواف کعبہ کرنے والوں کو اجازت 

ادارہ امور حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ کعبہ شریف کا طواف کرنے والوں کے لیے حرم شریف کی بالائی منزل کو مخصوص کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وہ افراد جو صرف طواف کی غرض سے مسجد الحرام آنا چاہئیں وہ مسجد الحرام کی بالائی منزل سے طواف کرسکیں گے۔  اعتمرنا ایپ پر طواف کے پرمٹ کی سہولت بھی مہیا کردی گئی ہےـ 
سرحدی محافظوں نے سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادی 

سعودی عرب میں سرحدی محافظوں نے 894 کلوگرام حشیش،60 لاکھ 98 ہزار860 نشہ آور گولیاں،57 ٹن اور 165 کلو گرام قات (نشہ آور پتوں) کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا ئی ہیں۔  
پی آئی اے کا سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن بڑھانے کا اعلان

سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان سے براہ راست مسافروں کی مملکت میں داخلے کے اجازت کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن وسیع کرنے کا آغاز کر دیا ہے
خوبصورت عربی النسل گھوڑوں کی بین الاقوامی نمائش سعودی عرب میں

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں خوبصورت عربی النسل گھوڑوں کی پانچویں بین الاقوامی نمائش سعودی عرب میں ہوگی

شیئر: