Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مشرق وسطیٰ میں انسانی سمگلنگ کے انسداد کے چیلنجز پر ریاض میں فورم

سرکاری فورم 29 اور30 نومبر کو سعودی عرب کی صدارت میں ہوگا( فوٹو ایس پی اے)
 مشرق وسطیٰ میں انسانی سمگلنگ کے انسداد کے لیے 2021 کے چیلنجوں پر بحث کےلیے سعودی عرب کی صدارت میں تیسرا سرکاری فورم 29 اور30 نومبر کو ریاض میں ہوگا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فورم کے اجلاس ورچوئل ہوں گے۔ جی سی سی، عرب ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
فورم کا افتتاح ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کریں گے جو مملکت میں انسداد انسانی سمگلنگ کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔
فورم کے شرکا مشرق وسطیٰ میں انسانی سمگلنگ  کے انسداد کی تازہ صورتحال اور اس حوالے سے درپیش چیلنجوں پر بحث کریں گے۔
فورم کا محور کورونا وبا کے دوران انسانی سمگلنگ کے انسداد موضوعات رہیں گے۔
فورم کے پہلے دن شریک ممالک کے نمائندے انسداد انسانی سمگلنگ کے سلسلے میں قومی یکجہتی کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے جبکہ دوسرے اجلاس میں عالمی سطح پر اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامت اور آئندہ کے حوالے سے چیلنج زیر بحث آئیں گے۔
یاد رہے کہ انسانی سمگلنگ کے انسداد کےحوالے سے فورم کا پہلا اجلاس بحرین اور دوسرا اجلاس متحدہ عرب امارات میں ہوچکا تھا سعودی عرب اس میں شرکت کرچکا ہے۔ 

شیئر: