Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ فیصل کی صاحبزادی شہزادی ہیفاء نے اللیث کا سیاحتی دورہ کیا

’شہزادی نے ویلیج کے قدرتی مناظر کو دیکھا اور آبشاروں اور چشموں سے کافی محظوظ ہوئیں‘ ( فوٹو: سبق)
اللیث کمشنری کے میڈیا سینٹر نے شاہ فیصل کی صاحبزادی شہزادی ہیفاء الفیصل کا کمشنری کے نجی سیاحتی دورے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میڈیا سینٹر نے کہا ہے کہ ’شہزادی ہیفاء الفیصل نے اللیث کمشنری سے 90 کلو میٹر دور ذہب ویلیج کا دورہ کیا ہے‘۔
’شہزادی نے ویلیج کے قدرتی مناظر کو دیکھا اور وہاں موجود آبشاروں اور چشموں سے کافی محظوظ ہوئیں‘۔
سینٹر نے کہاہے کہ ’شہزادی ہیفاء نے اس کے بعد تاریخی مقام السرین کا دورہ کیا جہاں قدیم بندر گاہ تھی‘۔
’اس مقام کے کھنڈرات اور ہاں سے ملنے والے آثار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہاں قدیم زمانے میں عظیم تہذیب قائم تھی‘۔

شیئر: