Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائنی ملازمائوں کی درآمد معطل کیے جانے کی افواہوں پر وضاحت

سماجی رابطے کی سائٹس پر یہ رپورٹ گردش کر رہی ہے کہ فلپائن سے گھریلو عملے کی درآمد عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
 سعودی حکام نے فلپائن سے گھریلو خادماوں اور ملازمین کی درآمد عارضی طور پر معطل کرنے سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات پر وضاحت جاری کی ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے بتایا کہ سماجی رابطے کی سائٹس پر یہ رپورٹ گردش کر رہی ہے کہ فلپائن سے گھریلو عملے کی درآمد عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر اس کا سبب یہ بیان کیا جا رہا ہے کہ اس کی وجہ فلپائنی ملازماوں اور ایک سعودی شہری کے درمیان ہونے والا جھگڑا تھا جس کی وجہ سے درآمد معطل کی گئی ہے۔ 
وزارت افرادی قوت نے بتایا کہ 'یہ درست ہے کہ مقامی شہری اور فلپائنی ملازمہ کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا تاہم سارا معاملہ اسی وقت سلجھا دیا گیا تھا۔ فلپائنی کارکن کو ریاض میں سفارتخانے کے تعاون سے وطن واپس بھیجوا دیا گیا تھا۔'
وزارت افرادی قوت نے بتایا کہ 'فلپائن سے ملازماوں کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔'
بیان میں کہا گیا کہ 'وزارت ہر ممکن کوشش یہ ہوتی ہے کہ ہر ملک ورکرز کے حقوق انہیں دلائے جائیں اور اس سلسلے میں کسی کی حق تلفی نہ ہو۔'

 

شیئر: