Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں سرما کے اوقات پر عمل کی منظوری

’تمام سرکاری اداروں میں ڈیوٹی کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہوں گے‘ ( فوٹو: عاجل)
گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیز نے سرما کے اوقات پر عملدر آمد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سرما کے اوقات پر عمل اتوار یکم جماد اول سے 14 شعبان تک ہوگا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ’گورنریٹ اور اس کے ما تحت تمام سرکاری اداروں میں ڈیوٹی کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہوں گے‘۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق تبوک سمیت سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں موسم سرما کا آغاز ہوچکا ہے جہا ں آئندہ دنوں ریکارڈ سردی متوقع ہے۔
گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیز نے وسیط پورٹل کا بھی افتتاح کر دیا ہے جس کے ذریعہ تمام سرکاری اداروں کی خدمات آن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں۔

شیئر: