Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو یومیہ دو ارب مکعب فٹ گیس تیار کرے گی

آرامکو قدرتی گیس پیدا کرنے والی تیسری بڑی کمپنی بن جائے گی۔ (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب 2030 تک دنیا بھر میں سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا۔ آرامکو یومیہ دو ارب مکعب فٹ گیس تیار کرے گی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی آرامکو نے مملکت میں گیس کی پیداوار میں غیر معمولی توسیع کے پروگرام شروع کر دیے ہیں۔ آرامکو 2030 تک الجافورہ فیلڈ سے روزانہ دو ارب مکعب فٹ گیس نکالنے لگے گی ۔  
آرامکو کا کہنا ہے کہ وہ جاری عشرے کے اختتام تک قدرتی گیس پیدا کرنے والی تیسری بڑی کمپنی بن جائے گی ۔  
الجافورہ فیلڈ کی دریافت 2014 میں ہوئی تھی جبکہ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فروری 2020 میں ہائیڈروکاربن اعلیٰ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی تھی۔ اس موقع پر وزارت توانائی نے ان کے سامنے الجافورہ سے غیر روایتی گیس پروجیکٹ کی سکیمیں رکھی تھیں۔  
ایوانِ شاہی نےاجلاس کے تناظر میں الجافورہ فیلڈ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فرمان جاری کر دیا تھا۔ ہدایت یہ تھی کہ ترجیحی بنیاد پر گیس ایتھن اور سیال مادے نکالے جائیں جس سے ملک کی صنعتیں ،بجلی پیداوار کا نظام ، کھارے پانی کو قابل استعمال بنانے والے سٹیشن اور کانکنی کے پروجیکٹس میں خرچ کیا جا سکے ۔  
الجافورہ فیلڈ مملکت میں غیر روایتی گیس کی سب سے بڑی فیلڈ ہے۔ یہ 170 کلومیٹر طویل ہے۔ اس کا عرض 100 کلومیٹر ہے۔ فیلڈ میں گیس کے ذخائر 200 ٹریلین مکعب فٹ سے زیادہ کے ہیں۔  
توقع یہ ہے کہ الجافورہ سے قدرتی گیس کی پیداوار 2024 کے آخر تک شروع ہو جائے گی۔ اس سے گیس کی یومیہ پیداوار دو ارب مکعب فٹ تک پہنچ جائے گی۔  

 

شیئر: