Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فائرنگ، گاڑیوں کی چوری اور لوٹ مار میں ملوث 11 ملزمان گرفتار

محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر بیان جاری کیا ہے(فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ امن و عامہ نےکہا ہے کہ مختلف جرائم  میں ملوث 11 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ملزمان نجی تقریب میں فائرنگ، گاڑیوں کی چوری اور لوٹ مارسمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
عاجل ویب کے مطابق محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں امن عامہ کاکہنا ہے کہ سکاکاپولیس نے ایک نجی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین سعودیوں کو گرفتار کیا ہے۔
زیر حراست افراد نے ہوائی فائرنگ ساتھ اس کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پرسیکوشن کے حوالے کردیا گیا۔
ریاض ریجن میں مقامی شہری کی گاڑی چوری کرنے پر سعودی شہری اور فلسطنی خاتو ن کو گرفتارکیا ہے۔
تبوک میں زرعی فارم میں گھس کر کیبل چوری کرنے والے تین افراد کوحراست میں لیا گیا، تینوں سعودی شہری ہیں۔
 الشرقیہ پولیس نے القطیف کی دکان میں آگ لگانے والے دو سعودی شہریوں کو گرفتار کیا جبکہ مدینہ منورہ پولیس نے ایک دکان کی تجوری سے رقم چوری کرنے والے غیر ملکی کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکوشین کے حوالے کیا ہے۔

شیئر: