Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ سے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان

بدھ کو سب سے کم درجہ حرارت حائل میں ہو گا(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ نگار عقیل العقیل نے کہا ہے کہ ’ بدھ کو سعودی عرب میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے ۔ جمعے تک درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ تدریجی طور پر جاری رہے گا‘۔  
الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’ بدھ کو سب سے کم درجہ حرارت حائل میں ہو گا۔ شمالی علاقہ جات اور حدود شمالیہ ریجن میں بھی درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے‘۔  
انہوں نے کہا کہ ’جمعے اور سنیچر کو انعلاقوں میں درجہ حرارت دو سے چھ سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے‘۔ 
جمعے کو ریاض ، قصیم اور الشرقیہ میں درجہ حرارت کم ہوکر 8 سے 11 سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا ۔ سنیچر تک کمی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ 4 سے 7 سینٹی گریڈ تک کم ہو جائے گا۔  
عقیل العقیل نے مزید کہا کہ’ تیز ہوائیں نہیں چلیں گی تاہم گرد و غبار کا طوفان متوقع ہے جس سے حدِ نظر محدود ہو سکتی ہے‘۔
 

شیئر: