Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اومی کرون، ہر سطح پر تیاری اور انتظامات بڑھا دیے: وزیر صحت

وزیر صحت نے ٹوئٹر پر شہریوں اور غیر ملکیوں کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب نے کورونا وائرس کی نئی شکل اومی کرون کے پیش نظر مملکت بھر میں ہر سطح پر تیاری اور صحت کے حوالے سے انتظامات بڑھا دیے ہیں.‘
عاجل ویب کے مطابق وزیر صحت نے ٹوئٹر پر شہریوں اور غیر ملکیوں کے نام پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ’ احتیاط کے ساتھ  کورونا وائرس کی بدلتی صورتحال کا مشاہدہ کر ہے ہیں۔‘
وزیر صحت نے بیان میں کہا کہ ’دنیا بھر میں کورونا وائرس اور اس کی نئی شکلیں سر ابھار رہی ہیں۔ تمام لوگ اپنی صحت و سلامتی کا خیال رکھیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں اور بوسٹر ڈورز حاصل کریں۔ ویکسین کی دونوں خوراکیں لی جائیں اور چھ ماہ گزر جانے پر بوسٹر ڈوز بھی لگوائیں۔‘
یاد رہے کہ مملکت میں وائرس کی نئی شکل اومی کرون کو روکنے کے لیے 14 افریقی ممالک سے پروازیں معطل کر دی ہیں۔

شیئر: