Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 1 دسمبر: ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 24 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ (فوٹو: سٹیٹ بینک)
امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 24 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 175.72 سے کم ہو کر 175.48 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 198.69 روپے، برطانوی پاؤنڈ 233.73 روپے، آسٹریلین ڈالر 125.55 روپے، سعودی ریال 46.77 روپے، اماراتی درھم 47.77 روپے، کویتی دینار 578 روپے، عمانی ریال 455.79 روپے، کینیڈین ڈالر 137.65 روپے اور بحرینی دینار 465.44 روپے۔
جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 175.8 اور قیمت فروخت 177.3 روپے رہی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 232.5 اور قیمت فروخت 235 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 46.35  روپے اور قیمت فروخت 46.85 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 48 اور قیمت فروخت 48.5 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں