Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے مارب میں 23 فضائی حملے، 120 حوثی ہلاک

16 فو جی گاڑیاں، دو ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ ہوئے ہیں( فائل فوٹو اے ایف پی)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب میں حوثیوں کے عسکری اہداف اور ٹھکانوں پر 23  فضائی حملے کیے گئے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ اہداف پر حملوں میں 16 فو جی گاڑیاں، دو ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ اور 120 سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے ہیں‘۔

شیئر: