Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرواز منسوخ ہونے پر مسافر کو ٹکٹ کی مکمل رقم کیسے واپس ہوگی؟

پرواز منسوخ کیے جانے کی صورت میں ٹکٹ کی مکمل قیمت ادا کرنی ہو گی (فوٹو، ٹوئٹر)
انجمن تحفظ حقوق صارفین کا کہنا ہے کہ پرواز منسوخ کیے جانے کی صورت میں ایئرلائنز کو ٹکٹ کی مکمل قیمت ادا کرنی ہو گی۔
دوسری پروازکا ٹکٹ مہنگا ہونے کی صورت میں اس کا فرق بھی ایئرلائنز ہی کو ادا کرنا ہوگا۔  
عربی جریدے ’عکاظ‘ کےمطابق انجمن تحفظ حقوق صارفین کا مزید کہنا تھا کہ پرواز کی منسوخی ناگزیر ہو تو ایسی صورت میں فضائی کمپنی  کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسافروں کو روانگی کے وقت سے قبل پرواز کی منسوخی کے بارے میں مطلع کرے ۔  
مسافر کو پرواز کی منسوخی کی اطلاع 24 گھنٹے قبل دی  جائے۔  مقررہ وقت سے 6 گھنٹے کے اندر اندر کسی اور پرواز سے سفر کرنےکی صورت میں ٹکٹ کی پوری رقم مسافر کو واپس کرنا ہوگی۔  

 کم ازکم 14 گھنٹے قبل پرواز کی منسوخی کی اطلاع دی جائے (فوٹو، ٹوئٹر)

تحفظ حقوق صارفین نے توجہ دلائی ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کے ضوابط مقرر ہیں ان کی پابندی ہر فضائی کمپنی کی ذمہ داری ہے ۔ اہم ضوابط یہ ہیں ۔  
پرواز مقررہ وقت سے 14 گھنٹے قبل منسوخ کیے جانے کی صورت میں مسافر کو ٹکٹ کی پوری قیمت یا سفر کے باقیماندہ حصے کی قیمت دینا ہو گی ۔غیر استعمال شدہ ٹکٹ کی 100 فیصد قیمت بھی اداکرنا ہوگی ۔  
 مسافر کو مقررہ وقت سے کم از کم 24 گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ  14 روز قبل تک پرواز کی منسوخی کی اطلاع دینے کی صورت میں مسافر کو اختیار ہو گا کہ وہ پرواز کے مقررہ وقت سے 24 گھنٹے کے اندر اندر متبادل پرواز سے سفر کرے یا ٹکٹ واپس کر دے ۔ ایسی صورت میں ٹکٹ کی پوری قیمت ادا کی جائے گی اور 50 فیصد  ہرجانے کا استحقاق بھی ہو گا ۔  
 اندرون ملک پرواز منسوخ ہونے کی اطلاع 7 روز قبل دینے کی صورت میں  ٹکٹ کی مکمل قیمت یا سفر کے باقیماندہ حصے کی قیمت کا استحقاق ہوگااور غیر استعمال شدہ ٹکٹ کا 100 فیصد معاوضے بھی ملے گا۔  

 پروازوں کی منسوخی کے ضوابط کی پابندی فضائی کمپنی کی ذمہ داری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

اندرون ملک پرواز کی منسوخی کی اطلاع سات روز یا 24 گھنٹے پہلے تک دینے کی صورت میں مسافر کو اختیار ہوگا کہ وہ 24 گھنٹے کے اندر اندر کسی اور پرواز سے سفر کرے یا ٹکٹ منسوخ کرے۔ ایسی حالت میں اسے ٹکٹ کی مکمل قیمت کے علاوہ 50 فیصد  ہرجانہ بھی دیا جائے گا ۔  
بیرون ملک واندرون ملک پرواز سے سفر کےلیے کسی اور ایئرلائنز سے بکنگ پر مجبور ہونے کی صورت میں چھ گھنٹے کے اندر اندر متبادل پرواز کا انتظام اس کا استحقاق ہوگا ۔ ایسی صورت میں اسے ٹکٹ کی مکمل قیمت اور سوفیصد ہرجانہ بھی دیاجائے گا ۔ 
 
 

شیئر: