Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئرلائنز کے خلاف مسافروں کی سب سے کم شکایات

مسافروں نے اکتوبر میں فضائی کمپنیوں کے خلاف 371 شکایات درج کرائی ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں محکمہ شہری ہوابازی نے اکتوبر2021 کے دوران مسافروں کی جانب سے فضائی کمپنیوں اور ہوائی اڈوں کے خلاف شکایات کے تناظر میں نیا گراف جاری کیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے بتایا کہ مسافروں نے اکتوبر میں فضائی کمپنیوں کے خلاف 371 شکایات درج کرائیں- سب سے کم شکایات سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کے خلاف سامنےآئی ہیں۔ فی ایک لاکھ مسافر کے حوالے سے 7 شکایات السعودیہ کے خلاف ہوئی ہیں۔ 
ادیل ایئر کے خلاف  16 شکایات جبکہ ناس ایئر کے خلاف 18 شکایات ریکارڈ پر آئی ہیں۔
اکتوبر کے دوران سب سے زیادہ شکایات اضافی خدمات کی فیس کی واپسی اور پھر پروازوں میں تاخیر، اس کے بعد معذوروں کے لیے مقرر سہولتوں کے حوالے سے کی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں مسافروں کو طیارے پر سوار کرنے سے انکار اور پھر درجہ بندی میں کمی کے حوالے سے شکایات درج کرائی گئی ہیں۔
محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2021 کے دوران ایئرپورٹس پر سہولتیں فراہم کرنے والوں کے خلاف 75 شکایات سامنے آئی ہیں یہ  وہ  ایئر پورٹ ہیں جن سے سالانہ 60 لاکھ افراد سفر کررہے ہیں۔
سب سے کم شکایات کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف درج کرائی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر 14 شکایات کی گئیں گویا فی ایک لاکھ  پر ایک شکایت کی گئی۔
دوسرے نمبر پر دمام کا کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ رہا جہاں سات شکایات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ 30 شکایات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ 
مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف فی ایک لاکھ مسافر پر دو شکایات درج کرائی گئی ہیں۔

شیئر: