Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے سعودی عرب کے لیے براہ راست پروازیں آج سے شروع

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اور انڈیا سمیت کئی ممالک پر براہ راست عائد سفری پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں اور آج سے چھ ممالک سے مسافر براہ راست مملکت میں داخل ہو سکیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی حکومت سفری پابندیوں میں نرمی جاری رکھے ہوئے ہوئے اور چھ ممالک سے آنے والے مسافر اب 14 روز کسی بیرون ملک میں گزارنے کی پابندی سے آزاد ہو گئے ہیں اور براہ راست مملکت آ سکیں گے۔
ان ممالک میں انڈیا، مصر، پاکستان، انڈونیشیا، برازیل اور ویتنام شامل ہیں۔
ان ممالک کے شہری اب براہ راست سعودی عرب میں داخل ہو سکیں گے۔
سعودی عرب آنے والوں کو مصدقہ پی سی آر سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہو گی جس کی رجسٹریشن پرواز سے 72 گھنٹے قبل قدوم پلیٹ فارم پر کی گئی ہو۔
اسی طرح ان کو پانچ روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے، چاہے مملکت سے باہر وہ تمام حفاظتی انتظامات سے گزر چکے ہوں۔ ان کو مملکت پہنچنے پر پہلے روز اور پانچویں روز کورونا ٹیسٹ کروانا ہو گا۔
اگرچہ سعودی حکومت پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے تاہم پچھلے جنوبی افریقہ میں کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد کچھ افریقی ممالک پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اور انڈیا سمیت چھ ممالک کو یکم دسمبر سے براہ راست پروازوں کی اجازت دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

شیئر: