Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپیک پلس پیداوار میں اضافے کے منصوبے پر قائم، خام تیل کی قیمت دو ڈالر فی بیرل گر گئی

اوپیک پلس نے اپنے موجودہ معاہدے کے تحت ہر ماہ پیداوار میں چار لاکھ بیرل یومیہ اضافہ کرنے پر اتفاق کیا ہوا ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
اوپیک پلس کے جنوری میں چار لاکھ بیرل یومیہ پیداوار میں اضافے پر قائم رہنے کے فیصلے کے بعد ویسٹ ٹیکساس اور برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں دو ڈالر فی بیرل کی کمی آئی ہے۔
روئٹرز کے مطبق جمعرات کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ ایک میٹنگ پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور اس کے اتحادیوں نے (اوپیک پلس) نے عالمی معیشت کو سہارا دینے کے لیے تیل کی پیداوار میں تیزی سے اضافے کی امریکی درخواستوں کی مخالفت کی۔
تاہم جمعرات کی سہ پہر کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق میٹنگ 'سیشن میں' ہے، یعنی گروپ چار جنوری کو اگلی طے شدہ میٹنگ سے پہلے اس فیصلے پر نظر ثانی کر سکتا ہے۔
پروڈیوسرز نے کہا ہے کہ وہ ضرورت سے زیادہ سپلائی کے ساتھ توانائی کی کمزور صنعت کی بحالی میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتے۔
اوپیک پلس نے اپنے موجودہ معاہدے کے تحت ہر ماہ پیداوار میں چار لاکھ بیرل یومیہ اضافہ کرنے پر اتفاق کیا ہوا ہے۔
جمعرات کی میٹنگ امریکہ اور دیگر بڑے صارفین کی جانب سے توانائی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی خام ذخائر جاری کرنے کے اعلان کے ایک ہفتہ بعد ہوئی ہے۔
امریکی نائب وزیر توانائی ڈیوڈ ترک نے بدھ کو کہا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کسی بھی ریلیز کے وقت کو ایڈجسٹ کر سکتی ہے اگر قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آئی۔

شیئر: