Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 اوپیک پلس اجارہ دار گروپ نہیں ،سعودی وزیر توانائی 

صارفین کو تیل سپلائی محفوظ اور موثر طریقے سے جاری رہے گی ( فوٹو، ٹوئٹر) 
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے  کہا ہے کہ اوپیک پلس اجارہ دار گروپ نہیں- یہ تیل پیدا کرنے اور منڈی کو منظم کرنے والے فریقوں کا گروپ ہے- 
اخبار  24 کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز نے اوپیک پلس کانفرنس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم تیل منڈی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے- اسے تیل برآمد کرنے اور خریدنے والے تمام فریقوں کے مفادات عزیز ہیں- 
سعودی وزیر توانائی نے توجہ دلائی کہ اوپیک پلس منڈیوں میں توازن کو یقینی  بنانے کے لیے ذمہ دارانہ طریقے سے کام کرتی رہے گی-
وزیر توانائی نے کہا کہ تیل منڈیوں کو منظم کرنا ضروری ہے تاکہ اوپیک پلس کے معاہدے سے قبل کی صورتحال دوبارہ نہ پیدا ہو- 
اوپیک پلس کی مشترکہ نگراں کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ دسمبر کے مہینے میں 4 لاکھ بیرل تیل کی یومیہ پیداوار بڑھائی جائے- 
اوپیک پلس نے آئندہ دسمبر کے حوالے سے تیل پیداواری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی- سابقہ پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے اطمینان دلایا ہے کہ تیل منڈی میں استحکام کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری رہیں گی- 
اوپیک پلس نے کہا ہے کہ تیل پیداواری سکیم برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے- پالیسی یہ تھی کہ دسمبر میں یومیہ چار لاکھ بیرل تیل پیداوار بڑھائی جائے یہی پالیسی منظور کرلی گئی ہے- 
اوپیک پلس کے 22 ویں اجلاس میں ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ رکن ممالک تیل منڈی کے استحکام اور توازن کے لیے کوشاں رہیں گے اور صارفین کو تیل کی سپلائی محفوظ اور موثر طریقے سے جاری رکھیں گے- 

شیئر: