Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ اور ہفتہ کے روز مملکت کا موسم کیسا رہے گا

بعض علاقوں میں درجہ حرارت 2 ڈگری تک پہنچ جائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کے ماتحت موسمی تجزیہ نگار عقیل العقیل نے توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت کے بعض شمالی علاقوں میں سردی کی شدید لہر کے باعث درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا ۔  
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے العقیل نے مزید کہا کہ سرد ہوا کی شدید لہر تبوک ، حدود شمالیہ ، الجوف اور حائل ریجنز پر اثر انداز ہو رہی ہے ۔  
العقیل نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جمعہ کو صبح سویرے مذکورہ علاقوں میں آبادی کے باہر کم از کم درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ ہو گا ۔ جبکہ شمالی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی  جنکا کا رخ جنوب کی طرف ہو جائے گا ۔  
العقیل نے توجہ دلائی کہ ریاض ، قصم اور مملکت کے مشرقی علاقے جمعہ کے روز شدید ہوا کے جھونکوں سے متاثر ہوں گے ۔ سنیچر کو ہواوں کا اثر زیادہ تیز ہو گا ۔ البتہ ساحلی مقامات پر درجہ حرارت کم زیادہ ہوتا رہے گا۔ اس کا امکان ہے کہ مکہ ریجن میں درجہ حرارت بڑھ جائے ۔  

شیئر: