Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سعودی امدادی اشیا تقسیم

یمن میں کھجوروں کے17 ہزار سے زیادہ کارٹن فراہم کیے گئے ہیں( فوٹو ایس پی اے) 
 شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے  پاکستان کے صوبے بلوچستان کےعلاقے مستونگ میں گرم ملبوسات کے 1700 بیگ اور 63 ٹن سے زیادہ کھانے پینے کی اشیا پر مشتمل راشن پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے یمن کے کئی صوبوں میں کھجوروں کے17 ہزار سے زیادہ کارٹن ضرورت مندوں کو فراہم کیے ہیں۔  
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے جبوتی میں البصرعالمی ادارے کے تعاون سے امراض چشم کے مریضوں کی مدد کےلیے خصوصی مہم کا افتتاح کیا ہے۔

 63 ٹن سے زیادہ راشن پیکٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔( فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز کے ماتحت رضاکار طبی عملے نے 750 افراد کی آنکھوں کے معائنے، 53 آپریشن اور180 نظر کے چشمے تقسیم کیے ہیں۔  
جبوتی میں سعودی ناظم الأمور إسحاق العرینی اور جبوتی کے وزیر صحت نے امراض چشم کیمپ کا دورہ کرکے سعودی رضاکاروں کی خدمات کی ستائش کی ہے۔

جبوتی میں امراض چشم کے مریضوں کی مدد کےلیے مہم کا افتتاح کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز متعدد برادر اور دوست ملکوں میں محدود آمدنی والے خاندانوں کو امراضِ چشم سے بچانے اور انہیں بینائی کے مسائل سے نکالنے کےلیے مختلف اسکیمیں نافذ کیے ہوئے ہے اور یہ پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ 

شیئر: