Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیونس میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس ریکارڈ

کانگو کے 23 سالہ شخص کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
تیونس کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس ریکارڈ پرآیا ہے، متاثرہ شخص استنبول سے تیونس پہنچا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق وزیر صحت علی مرابط نے بتایا کہ کانگو کے 23 سالہ شخص کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ترکی سے آنے والی پرواز کے تمام مسافروں نے بھی تیونسی حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ ان کا بھی ٹیسٹ کیا جائے۔
 یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اس نے کورونا وائرس کی نئی قسم 'اومی کرون' کے کیسز دنیا کے 38 ممالک میں سامنے آئے ہیں تاہم اس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں یوئی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کنہا ہے کہ  وہ تشویش کا باعث بننے والے ویریئنٹ کے بارے میں شواہد اکٹھے کر رہا ہے کیونکہ دنیا بھر کے ممالک اسے پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
لیکن نئے انفیکشن کے ساتھ بڑھتی ہوئی ممالک کی تعداد کے باوجود، اقوام متحدہ کے ادارہ صحت کو ابھی تک کسی موت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 

شیئر: