Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناگالینڈ میں انڈین سکیورٹی فورسز کی ’غلطی سے‘ فائرنگ، 13 شہری ہلاک

ریاست ناگالینڈ میانمار کی سرحد کے قریب واقعہ ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا میں مقامی حکام نے کہا ہے کہ ’ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں غلطی سے 13 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔‘
امریکی خبر رساں اے پی کے مطابق ناگالینڈ کے وزیراعلیٰ نیفو ریو نے ہلاکتوں کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اوٹنگ میں شہریوں کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ قابل مذمت ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ایک درجن سے زیادہ افراد کی ہلاکت کے بعد مقامی افراد نے فوجی گاڑیوں کو آگ لگائی۔
ایک فوجی افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ ’فوجیوں نے شدت پسندوں کی نقل و حرکت سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے  پر ایک ٹرک پر فائرنگ کی اور چھ افراد کو ہلاک کر دیا۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’مشتعل مقامی افراد نے جب دو فوجی گاڑیوں کو جلایا تو فوجیوں نے ان پر فائرنگ کی جس سے سات مزید افراد ہلاک ہوئے جبکہ مقامی افراد کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک فوجی بھی ہلاک ہوا۔‘
ناگالینڈ کے وزیراعلیٰ نیفو ریو نے ہلاکتوں کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اوٹنگ میں شہریوں کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ قابل مذمت ہے۔
یہ واقعہ میانمار کی سرحد کے قریب پیش آیا۔ شدت پسند اکثر انڈین حکومت کے فورسز پر حملوں کے بعد میانمار میں داخل ہوتے ہیں۔
ایک مقامی نمائندے نیامتو کونیک نے بتایا کہ جو افراد ہلاک ہوئے وہ کان کن تھے۔
اتوار کو انڈین وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ وہ سنیچر کی رات گئے فائرنگ کے ایک واقعے میں شہریوں کی ہلاکتوں کی خبر پر ’غمزدہ‘ ہیں۔
امت شاہ نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔

شیئر: