Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی دبئی کی سکردو کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی درخواست

سکردو ایئر پورٹ کو دنیا کے بلند ترین ایئر پورٹس میں شمار کیا جاتا ہے (فوٹو: سول ایوی ایشن)
بین الاقوامی ایئر لائن فلائی دبئی نے سکردو کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی درخواست دے دی ہے۔
پیر کو سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ فلائی دبئی پاکستان سول ایوی ایشن اور دبئی سول ایوی ایشن سے باقاعدہ منظوری کے بعد سکردو کے لیے آپریشنز شروع کر سکے گی۔
 پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی آپریشنز کا آغاز ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔
خیال رہے دو دسمبر کو دنیا کے بلند ترین ایئر پورٹس میں شمار ہونے والے سکردو ایئر پورٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا درجہ دیتے ہوئے کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھولا گیا تھا۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اقدام وزیر اعظم کے سیاحت کو فروغ دینے کے منصوبے کے تحت کیا گیا ہے۔
وزیر ہوا بازی غلام سرور نے چند ماہ قبل کہا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سکردو کے ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ایئر پورٹ کا درجہ دیا جائے گا۔

شیئر: