Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی حوثی کوشش پر پاکستان کی مذمت

پاکستان نے سعودہ عرب کی سلامتی کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام پر مملکت کی حمایت کا اعادہ کیا (فوٹو: عکاظ)
پاکستان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں حوثی باغیوں کی جانب سے شہری آبادی اور املاک کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔
منگل کو پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سعودی رائل ایئر ڈیفینس کی کامیاب کارروائی سے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی مار گرا کرانسانی جانوں کو بچایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ایسے حملے نہ صرف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ مملکت سعودی عرب اور خطے کے امن اور سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔
دفتر خارجہ نے سعودہ عرب کی سلامتی کے خلاف کسی بھی قسم کے جارحانہ اقدام کے خلاف سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

شیئر: