Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ ایئرلائن کا یومیہ 500 پروازیں چلانے کا ریکارڈ

السعودیہ ایئرلائن نے 4 دسمبر کو 507 پروازیں چلائیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب کی قومی ایئرلائن السعودیہ نے عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے یومیہ پروازوں کی تعداد میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
عرب نیوز نے سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ السعودیہ ایئرلائن نے 4 دسمبر کو 507 پروازیں چلائیں۔
سعودی عرب کے شہر جدہ اور ریاض جانے والی پروازوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی ہے۔ دونوں شہروں کے لیے علیحدہ علیحدہ 128 پروازیں چلائی گئیں جبکہ دمام کے لیے 30 اور مدینہ جانے والی پروازوں کی تعداد 14 تھی۔
سعودی عرب کی قومی ایئرلائن کی پروازیں کل 76 مقامات کے لیے چلائی جاتی ہیں جن میں سے 27 داخلی اور 49 بین الاقوامی روٹس پر چلتی ہیں۔
کورونا کی عالمی وبا سے قبل السعودیہ ایئرلائن کی پروازیں ایک سو مقامات کے لیے چلائی جاتی تھیں۔
ایئرلائن کے سربراہ ابراہیم بن سلمان نے کہا ہے کہ وبا کے منفی اثرات سے بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر: