Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آٹھ وکٹیں: ساجد خان عمران خان کے برابر پہنچ گئے ’جادو تو کوئی ان سے سیکھے‘

ساجد خان کی بولنگ سے بنگلہ دیش کی ٹیم کو نقصان پہنچا۔ فوٹو اے ایف پی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر ساجد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آٹھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے میچ میں پاکستان کی جانب سے میں سب سے زیادہ وکٹس لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں ساجد خان نے سپن کرتی ہوئی گیند کے جادو سے بنگلہ دیش کی ٹیم کی بیٹنگ لائن کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف اس اننگ میں اپنی شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد ساجد خان پاکستان کے دوسرے آف سپنر بن گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شائع ہونے والی فہرست کے مطابق ساجد خان نے وزیراعظم اور سابق کھلاڑی عمران خان اور عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 8 وکٹوں کے برابر کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ تاہم 9 وکٹوں کے ساتھ لیگ سپنرعبدالقادر پہلے، سرفراز نواز دوسرے اور یاسر شاہ تیسرے نمبر پر ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین بھی ساجد خان کی بنگلہ دیش کے خلاف اننگز میں آٹھ وکٹیں لینے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور انہیں پاکستانی ٹیم کا بہترین آف سپینر قرار رہے ہیں۔
علی حسن نامی صارف لکھتے ہیں کہ ’سپن بولنگ کا جادو کوئی ساجد خان سے سیکھے۔‘
صارف احمر نجیب راجہ نے لکھا کہ ’ساجد خان مستقبل میں بھی حیرت انگیز کارکردگی دکھائیں گے۔ ہم میں سے بہت سے لوگوں نے ساجد خان کی کارکردگی پر شک کیا اور نے کارکردگی دکھائی۔‘
سلیم خالق نامی صارف نے لکھا ’ساجد خان کی بہترین بولنگ نے ڈرا کی جانب گامزن میچ میں نئی جان ڈال دی تھی۔ پاکستان پانچویں دن بھی ایسی ہی بولنگ کر کے میچ جیت سکتا ہے۔‘
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز میزبان ٹیم فالو آن کا شکار رہی۔

شیئر: