Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملٹی پل انٹری وزٹ ویزے پر ایگزٹ کے بعد دوبارہ آنے پر قرنطینہ کیا جائے گا؟

ایک شخص نے دریافت کیا کہ ’ملٹی پل انٹری وزٹ ویزے کا شمار کب سے ہوتا ہے؟ (فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں وزٹ ویزے کی دو اقسام ہیں جن میں فیملی وزٹ اور تجارتی وزٹ ویزے شامل ہیں۔ مذکورہ ویزوں کی بھی دو کیٹگریز ہیں پہلی سنگل انٹری جبکہ دوسری ملٹی پل انٹری ہے۔
یاد رہے سعودی عرب میں کورونا سے بچاو کےلیے تمام افراد کو مفت ویکسین لگائی گئی ہے جس کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ وزارت صحت اور ادارہ مصنوعی ذہانت کے تعاون و اشتراک سے اسمارٹ فونز پرخصوصی ایپ موجود ہے جس پر ویکسینیشن کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔
۔جوازات سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ ’ملٹی پل انٹری وزٹ ویزے پر آنے والے جنہوں نے مملکت میں کورونا کی دونوں ویکسین لگائی تھیں ایگزٹ کے بعد دوبارہ آنے پرانہیں قرنطینہ کیا جائے گا؟ 
سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات کا کہنا تھا کہ وہ افراد جنہوں نے مملکت میں رہتے ہوئے کورونا سے بچاو کےلیے دونوں ویکسینز لگائی ہیں اور ’توکلنا‘ و’صحتی‘ ایپس پر ان کا سٹیٹس امیون ہے وہ براہ راست مملکت آسکتے ہیں۔ تاہم انہیں مملکت آنے سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل کا پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔
واضح رہے ایسے افراد جنہوں نے مملکت سے روانگی سے قبل کورونا سے بچاو کےلیے دونوں ویکسین لگوائی ہیں اور توکلنا پر ان کا صحت پاسپورٹ بھی جاری ہے انہیں مملکت آنے پرقرنطینہ نہیں کیا جاتا ہے۔
قرنطینہ کی پالیسی صرف ان افراد پرلاگو ہوتی ہے جنہوں نے اپنے ملک میں ویکسین لگوائی ہے۔ ایسے مسافروں کو مملکت آنے کے بعد پانچ دن قرنطینہ کیا جاتا ہے۔
قرنطینہ کے آخری روز ان کا پی سی آر ٹیسٹ کیاجاتا ہے جس کی رپورٹ منفی آنے پر ہی  قرنطینہ کی پابندی ختم کی جاتی ہے۔
جوازات سے ایک اور شخص نے دریافت کیا کہ ’ملٹی پل انٹری وزٹ ویزے کا شمار کب سے ہوتا ہے؟‘
سوال کا جواب  دیتے ہوئے جوازات کا کہنا تھا کہ  ملٹی پل انٹری وزٹ ویزے پر آنے والوں کا شمار وزٹ ویزے کے سٹمپ ہونے کے وقت سے کیا جاتا ہے۔

وزٹ ویزے پر آنے والوں کو چاہیے کہ وہ وقت مقررہ پر اپنے وطن روانہ ہوجائیں (فوٹو ایس پی اے)

ملٹی پل انٹری کے لیے ضروری ہے کہ چھ ماہ بعد مملکت سے ایگزٹ کریں اور دوبارہ انٹری کریں جس سے ان کا ویزہ از خود چھ ماہ کےلیے بڑھ جاتا ہے۔
جبکہ سنگل انٹری ویزے پر آنے والوں کےلیے مدت کا شمار یعنی کاؤنٹ ڈاؤن مملکت آنے کے بعد ہوتا ہے جس میں ان کی مدت قیام کا تعین کیا جاتا ہے اس حساب سے انہیں ویزے کی مدت میں توسیع کرانی ہوتی ہے۔
وزٹ ویزے پر آنے والوں کو چاہیے کہ وہ وقت مقررہ پر اپنے وطن روانہ ہوجائیں بصورت دیگر مدت ختم ہونے پر انہیں قانون شکنی کی سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شیئر: