Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی پرچم کے سیاسی استعمال پر پابندی

  اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کو قومی پرچم کو سیاسی جماعت کے پرچم کے طور پر استعمال کرنے سے روک دیا ۔ درخواست گزار ساجد کیانی نے درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ سیاسی جماعت کو قومی پرچم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرنے سے روکا جائے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت قومی پرچم کو سیاسی مقاصد کے طور پراستعمال نہیں کر سکتی ۔سیاسی جماعتیں اپنے جلسوں میں بھی قومی پرچم کو استعمال نہ کریں۔ قومی پرچم کو پارٹی جھنڈے کے طور پراستعمال نہیں کیا جاسکتا۔ پاک سرزمین پارٹی بھی قومی پرچم کو بطورسیاسی پرچم استعمال نہ کرنے کی پابند ہے۔ الیکشن الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کا نام تبدیل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی ۔پاک سرزمین پارٹی نے تحریری فیصلہ آنے کے بعد فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

شیئر: