Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 7، قلندرز نے فخر زمان، زلمی نے کامران اکمل کو ڈراپ کردیا

پشاور زلمی سے کامران اکمل اور لاہور قلندرز سے فخر زمان کو باہر کیا جا رہا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ہر سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے قبل اس ایونٹ کا خوب چرچا ہوتا ہے۔ رواں برس بھی پی ایس ایل سے پہلے اس میلے کی دھوم مچی ہے، تاہم کچھ کرکٹ شائقین پی ایس ایل 7 کے ڈرافٹ سے مطمئن نظر نہیں آتے۔
پی ایس ایل 7 کی جاری کردہ ری ٹینشن لسٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی سے کامران اکمل اور لاہور قلندرز سے فخر زمان کو باہر کیا جا رہا ہے۔
بعض کرکٹ شائقین سمجھتے ہیں کہ کامران اکمل کو پشاور زلمی کا حصہ نہ بنانا ٹھیک نہیں ہے تو کچھ کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو لاہور قلندرز میں لازمی کھیلنا چاہیے۔
سپورٹس جرنلسٹ قادر خواجہ لکھتے ہیں کہ ’زیادتی ہے... کامران اکمل نے سب سےزیادہ رنز کیے، سنچریاں بنائیں پانچ سال مسلسل پلاٹینم میں رہے لیکن اب انہیں گولڈ کیٹیگری میں بھیج دیا گیا۔‘
سوشل میڈیا صارف عزیر حبیب نے کامران اکمل کے پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں کھیلنے کے حوالے سے لکھا ہے کہ ’لاہور قلندرز کی گولڈ کیٹیگری میں تینوں پک خالی پڑی ہیں باقی تمام ٹیموں کی گولڈ کیٹگری تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔
انہوں نے گولڈ کیٹیگری کے حوالے سے کہا کہ ’گولڈ میں پشاور زلمی کی ایک پک رہتی ہے مگر لاہور قلندرز کی پک پہلے ہے۔ ثمین بھائی کامران اکمل کو لازمی پک کرنا کامران آپ کو مایوس نہیں کرے گا۔
کرکٹر کامران اکمل کے مداحوں میں سے جمشید علی نے کسی بھی ٹیم کو سپورٹ کرنے وجہ کامران اکمل کی موجودگی بتائی۔ جشمید علی کا کہنا ہے کہ ’ کامران اکمل کی وجہ سے میں پشاور کو سپوٹ کررہا تھا۔ کامران اکمل جہاں کھیلں گے اسی ٹیم کو سپورٹ کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’کامران اکمل وہ واحد پاکستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے پی ایس ایل میں تین سنچریاں اور 2 سیزن میں بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ مجھے پشاور زلمی کی مینجمنٹ کی سمجھ نہیں آرہی ہے۔

شیئر: