Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس کی نئی شکل اومی کرون زیادہ خطرناک نہیں: وزارت صحت

ترجمان کا کہنا ہے طبی جائزوں سے یہی بات سامنے آئی ہے( فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کی نئی شکل اومی کرون زیادہ خطرناک نہیں ہے۔ اب تک سامنے آنے والے طبی جائزوں سے یہی بات سامنے آئی ہے۔‘
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ ’اومی کرون وائرس اب تک 70 ملکوں میں ریکارڈ پر آچکا ہے۔ کہیں سے بھی یہ رپورٹ نہیں ملی کہ یہ زیادہ خطرناک ہے۔‘
ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ ’مملکت میں اب تک کورونا ویکسین کی 4 کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دے دی گئی ہیں جبکہ 2 کروڑ 28 لاکھ افراد ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہیں۔‘
اتوار کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 51 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 68 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
اب تک پانچ لاکھ 50 ہزار 240 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 39 ہزار 539 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

شیئر: