Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک حادثے کی فرضی وڈیو شیئر کرنے والے تین افراد گرفتار

تینوں ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے( فوٹو تواصل)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ٹریفک حادثے کی وڈیو کو فرضی قرار دیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بیان میں کہاکہ ’حادثہ ایک ڈرامہ تھا جو دو سعودی شہریوں اور ایک مقیم غیر ملکی نے مل کر کیا تھا ۔ تینوں کو حراست میں لے لیا گیا‘۔  
عکاظ اخبار اور 24 کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ٹریفک حادثے کا ویڈیو بنا رہا ہے جس میں ایک گاڑی کو دوسری گاڑی سے ٹکراتے دکھایا گیا ہے‘۔
ٹریفک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، پولیس نے تحقیقات کے بعد فرضی حادثے میں ملوث سعودیوں اور مقیم غیر ملکی کو گرفتار کر لیا۔  
پولیس ترجمان نے بتایا کہ’ تینوں کو ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کے جرم میں فوجداری پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔ ان پر جان بوجھ کر گاڑی ٹکرانے، انشورنس کمپنی کو دھوکہ دینے کی کوشش اور انفارمیشن کرائم کے الزامات ہیں‘۔
پولیس نے ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد تینوں ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا ہے۔

 

شیئر: