Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وطن پہلے بعد میں کوئی اور ،جنرل باجوہ

راولپنڈی.. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وطن سے پہلے کچھ نہیں کیونکہ وطن پہلے اور بعد میں کوئی بھی فرد یا ادارہ آتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جمعرات کو بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ تربیتی مرکز میں افسران اور ریکروٹس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچ رجمنٹ کے ساتھ میری خصوصی وابستگی ہے۔ میرے والد کا تعلق بھی اسی رجمنٹ سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج قومی سلامتی کے لئے کام کرتی رہے گی کیونکہ وطن سے پہلے کچھ نہیں۔وطن پہلے اور بعد میں کوئی بھی فرد یا ادارہ آتا ہے۔

 

شیئر: