Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی: سعودی ولی عہد

سعودی عرب خطے میں امن واستحکام کےلیے کوشاں تھا اور رہے گا( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کہا  ہے کہ ’ خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی) مشرق وسطی میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی‘۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے سربراہ اجلاس سے خطاب کیا ہےْ۔ اجلاس میں جی سی سی کے چھ رکن ملکوں کے رہنماوں اور وفود نے مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے، چیلنجوں کا سامنا کرنے اور خطے کے مستقبل کے حوالے سے توجہ مرکوز کرنے بات چیت کی ہے۔
العربیہ اور ایس پی اے کے مطابق  سعودی ولی عہد نے خلیجی تعاون کونسل کے قیام کے چار عشرے گزر جانے کے بعد درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کےلیے خلیجی ممالک کو اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے سربراہ کانفرنس میں شریک وفود کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ’اتحاد و یکجہتی کانفرنس کی بددولت ہی العلا سربراہ کانفرنس موثر فیصلے کرنے میں کامیاب ہوئی تھی‘۔
انہو ں نےکہا کہ’سعودی عرب خطے میں امن واستحکام کےلیے کوشاں تھا اور رہے گا‘۔
سعودی ولی عہد نے خلیجی اقتصادی اتحاد کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ’ ہم چاہتے ہیں کہ خوشحال اقتصادی گروپ بنے اس کے لیے حوصلہ افزا ماحول پیدا کرنا ہوگا اور یہ ماحول آمدنی کے ذرائع میں تنوع پیدا کرکے قائم کیا جا سکے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’عراق میں استحکام پیدا کرنا ضروری ہے۔ یمن میں سیاسی حل تک رسائی ناگزیر ہے۔ مکالمہ ہی تنازعات کے حل کا مثالی طریقہ ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب چیلنجوں سے نمٹنے میں فیصلہ کن کردار ادا کرتا رہے گا‘۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے سے سنجیدگی کے ساتھ نمٹنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ’ افغانستان کو خطے میں خطرات کی آماجگاہ بننے سے روکنا پڑے گا۔ سعودی عرب  خطے میں امن کے فروغ کے لیے ہرممکن جد و جہد کرتا رہے گا‘۔
بحرین کےفرمانروا شاہ حمد بن عیسی نے کہا کہ چیلنجوں سے نمٹنے میں سعودی عرب کا کردار اہم ہے۔ العلا سربراہ کانفرنس کی قراردادوں کی پابندی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحرین منامہ سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے کی پیروی کر رہا ہے۔ ریاض سربراہ کانفرنس کی راہ ہموار کرنے والے ولی عہد کے دورہ خلیج کو قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
جی سی سی سی کے سیکریٹری جنرل نایف الحجرف نے کہا کہ جی سی سی ممالک کا امن ایک ناقابل تقسیم اکائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کا داخلی امن تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مربوط نظام سے جڑا ہوا ہے۔
انہوں نے سعودی ولی عہد کے حالیہ دورہ خلیج کے نتائج پر اطمینان کا اظہا رکیا ہے۔

شیئر: