Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان کا جی سی سی کے ساتھ علاقائی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

خلیجی وزرائے دفاع کا اجلاس پیر کو ریاض میں ہوا ہے ( فوٹو ایس پی اے)
خلیجی وزرائے دفاع کے اجلاس میں سعودی ولیعہد و نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کی ہے۔
خلیجی وزرائے دفاع کا اجلاس پیر کو ریاض میں بحرین کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ نعیمی کی صدارت میں ہوا ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے  خلیجی تعاون کونسل  کے حکام کے ساتھ علاقائی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

 ریاض میں جی سی سی ملٹری کمان ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کیا  گیا ہے۔ ( فوٹو ایس پی اے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خلیجی وزرائے دفاع کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔
انہوں نے اجلاس کی کامیاب صدارت پر بحرین کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
علاوہ ازیں خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک کے وزرائے دفاع نے پیر کو ریاض میں جی سی سی ملٹری کمان ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق خلیجی ممالک کے وزرائے دفاع  نے ایجنڈے پر موجود مشترکہ عسکری پروگرام کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے کئی فیصلے اور سفارشات منظور کی ہیں۔  

شیئر: