Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون مملکت سے 12 برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے عمرہ ویزے

(مقیم )پلیٹ فارم پر ویکسین کا اندراج کرنا ہوگا ( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے بارہ برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو عمرہ ویزے جاری کیے جائیں گے۔ عمرہ کمپنیاں عمرے کے اجازت نامے نکالیں گی۔  
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام ،مکہ مکرمہ ، مسجد نبوی مدینہ منورہ اور روضہ شریفہ میں نماز اور عمرہ کی اجازت بارہ برس اور اس سے زیادہ عمر کے سعودی شہریوں، اندرون مملکت مقیم غیر ملکیوں، جی سی سی ممالک کے باشندوں اور مختلف ویزوں پر آنے والے افراد کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ توکلنا ایپ پر (محصن) سٹیٹس ضروری ہے۔  
جی سی سی ممالک کے باشندوں کے حوالے سے وزارت حج نے کہا کہ انہیں سعودی عرب میں داخل ہونے سے قبل (مقیم ) پلیٹ فارم پر ویکسین حاصل کرنے کا اندراج کرنا ہوگا۔
جی سی سی کے شہری مملکت پہنچنے کے بعد اعتمرنا اور توکلنا ایپ پر اپنا ویکسین ریکارڈ درج کرائیں گے۔ توکلنا ایپ میں صحت سٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کے بعد عمرہ ، نماز اور زیارت کے اجازت نامے توکلنا ایپ کے ذریعے حاصل کیے جا سکیں گے۔  
وزارت حج کا کہنا ہے کہ مختلف ویزوں پر بیرون مملکت سے آنے والوں کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ مملکت پہنچنے سے قبل قدوم پلیٹ فارم پر ویکسین کا اندراج کرائیں اور مملکت پہنچنے کے بعد توکلنا اور اعتمرنا میں اندراج کرائیں پھر توکلنا صحت اپ ڈیٹ کرانے کے بعد توکلنا یا اعتمرنا ایپس میں سے کسی ایک کے ذریعے عمرہ ، نماز اور زیارت کے اجازت نامے حاصل کر سکیں گے۔ 
وزارت عمرہ کے مطابق عمرہ کمپنی بیرون مملکت سے عمرہ ویزے پر آنے والوں کے لیے مطلوب اجازت نامے جاری کرائیں گی۔ 
وزارت حج و عمرہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ بیرون مملکت سے عمرہ کا اجازت نامہ اور مسجد الحرام میں نماز کا اجازت نامہ صرف ان زائرین کے لیے جاری ہو گا جن کی عمریں 18 سے 50 برس ہوں گی۔
 بعد ازاں وزارت نے 50 والی انتہائی حد ختم کر دی جبکہ بارہ برس اور اس سے زیادہ عمرکے امیدواروں کو عمرے پر آنے کی اجازت دی ہے۔

شیئر: